’ٹرمپ نے دوبارہ جنگ کی تو یہ امریکہ کے لیے زیادہ تباہ کن ہو گی، قالیباف کی فیلڈ مارشل سے گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تہران میںباقر قالیباف کی فیلڈ مارشل سے ملاقات میں قالیباف نے کہا کہ ’ٹرمپ نے دوبارہ جنگ کا آغاز کیا تو یہ امریکہ کے لیے زیادہ تلخ اور تباہ کن ثابت ہو گی‘۔
ایرانی میڈیا کے مطابق قالیباف نے پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ ’ہم اپنے ملک اور قوم کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، خاص طور پر ایسے فریق کے سامنے جس نے کبھی صداقت سے کام نہیں لیا اور جس پر کسی بھی صورت میں اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔‘
تہران میں ایرانی میڈیا اور اس کے ساتھ ہی انٹرنیشنل میڈیا آؤٹ لیتس نے بھی آج ہفتہ کی سہ پہر یہ رپورٹ کیا کہ پاکستان کی مسلھ افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور صدر مسعود پیزشکیان کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد پارلیمنٹ کے سپیکر اور اسلام ٓاباد مذاکرات کے دوران ایرانی وفد کے سربراہ باقر قالیباف کے ساتھ الگ سے ملاقات کی۔
پاکستان کے فیلڈ مارشل اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تہران میں باقر قالیباف سے ملاقات کی رپورٹ صرف ایرانی میڈیا کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔
ایرانی میڈیا نے اس ملاقات کی "تفصیلات" جاری کرتے ہوئے بتایا کہ قالیباف نے گفتگو کے دوران کہا کہ ’ہم اپنے ملک اور قوم کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، خاص طور پر ایسے فریق کے سامنے جس نے کبھی صداقت سے کام نہیں لیا اور جس پر کسی بھی صورت میں اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’ہماری مسلح افواج نے جنگ بندی کے دوران خود کو اس طرح مضبوط کیا ہے کہ اگر ٹرمپ نے دوبارہ حماقت کی اور جنگ کا آغاز کیا تو یہ جنگ امریکہ کے لیے پہلے دن سے زیادہ تلخ اور تباہ کن ثابت ہوگی۔‘
پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر گزشتہ روز تہران پہنچے تھے، جہاں انھوں نے ایرانی حکام کے ساتھ خطے کی صورتحال اور سکیورٹی امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
بی بی سی نے بتایا کہ پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی، یہ گزشتہ چند ہفتوں میں ان کا ایران کا دوسرا دورہ ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کل جمعہ کے روز تہران پہنچنے کے بعد گزشتہ شب وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی تھی جو دیر رات تک جاری رہی۔
اس سے قبل پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی چند روز کے اندر دوسری مرتبہ تہران گئے۔ وہ کئی روز سے وہیں مقیم ہیں۔ ابتدا میں انھوں نے ایرانی حکام سے اہم مذاکرات کیے۔ اس کے بعد مزید ملاقاتوں کے لئے عاصم منیر کو بھی تہران بلایا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی میں مثبت نتیجے کے قریب پہنچ گئےہیں: خواجہ آصف
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں پاکستان دو ماہ سے ثالثی کر رہا ہے اور حالیہ سفارتی سرگرمیوں کو ثالثی کا فیصلہ کن مرحلہ تصور کیا جا رہا ہے۔