امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی میں مثبت نتیجے کے قریب پہنچ گئےہیں: خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی میں میرا خیال ہے کہ مثبت نتیجے کے قریب آہستہ آہستہ پہنچ گئے ہیں۔
وزیر دفاع نے سیالکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی اس وقت بھی وہاں (تہران میں) موجود ہیں، یہ بذات خود ایک اشارہ ہے کہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا، اللّٰہ کرم کرے، ہمارے خطے میں امن جلد قائم ہو۔ ہم دنیا کو ایک بہت بڑے بحران سے بچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، خلفشار میں گھرے ممالک سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ پاکستان کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا، مہنگائی سے کوئی انکار نہیں جس طبقے کے وسائل محدود ہیں وہ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ہم ریکوری کے عمل میں تھے لیکن اس جنگ کی وجہ ہماری معیشت پر برے اثرات پڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریکوری کا عمل ناصرف رکا ہے بلکہ ریورس ہوئے ہیں، یہ امن اگر قائم ہوتا تو ہمیں بڑی آسانی ہوگی۔ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ عام آدمی کو دو وقت کی روٹی بڑی مشکل سے میسر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق