سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ریان وزیر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں سوزوکی سوئفٹ کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی چلانے والی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی نمبر CB-214 ایاز خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو پمز ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا!نئے ریٹس جاری کر دیئے گئے