بھارت:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 87 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 99.51 بھارتی روپے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل 91 پیسے مہنگا ہو کر 92.49 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے

May 23, 2026 | 08:53:AM
 بھارت:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، یہ رواں ماہ کے دوران تیسرا بڑا اضافہ ہے جس نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

بھارتی سرکاری آئل کمپنیوں کے مطابق نئی دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 87 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 99.51 بھارتی روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل 91 پیسے مہنگا ہو کر 92.49 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جس کے اثرات بھارت سمیت کئی درآمدی ممالک پر پڑ رہے ہیں۔ بھارت دنیا میں تیل درآمد کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے، اسی وجہ سے عالمی بحران کا براہِ راست اثر وہاں کی مقامی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت نے حالیہ ریاستی انتخابات کے باعث پہلے قیمتیں روک رکھی تھیں، تاہم اب مرحلہ وار اضافہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی آئل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ موجودہ اضافے کے باوجود انہیں اب بھی فی لیٹر بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، اسی لیے مزید قیمت بڑھنے کا امکان بھی موجود ہے۔