سوناپھرہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک روزہ وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 35ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 326ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3ہزار 500روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا۔
قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3لاکھ 51ہزار روپے کی سطح پر آگیاہے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار روپے بڑھ کر 3لاکھ 925روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین کوای وی سکوٹیز کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کا فیصلہ
فی تولہ چاندی کی قیمت 38روپے کے اضافے سے 3ہزار 466روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 33روپے کے اضافے سے 2ہزار 971روپے کی سطح پر آگئی۔