پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

Aug 29, 2026 | 15:39:PM
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( اشرف خان)پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی جارہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 15100 روپےسستا ہوکر 467936 روپےپرآگیا،دس گرام سونے کی قیمت 12946 روپے کم ہوکر 401179 روپے پر آ گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں تیزی،جنوبی افریقن گولڈ کمپنی کے منافع میں دوگنا اضافہ

فی تولہ چاندی کی قیمت 397 روپےکی کمی سے 7112 روپےہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا ایک دن میں 151 ڈالر گر کر 4454 ڈالرپر آگیا۔

 دوسری جانب  عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے باعث جنوبی افریقا کی بڑی سونے کی کان کنی کمپنی ہارمنی گولڈ  کے سالانہ منافع میں تقریباً دوگنا اضافہ ہوگیا۔

 بلومبرگ کے مطابق جون میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران کمپنی کی خالص آمدنی 29.3 ارب رینڈ (تقریباً 1.8 ارب ڈالر) رہی، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں کمپنی نے 14.4 ارب رینڈ خالص منافع حاصل کیا تھا۔

 کمپنی کے مطابق سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے منافع میں اضافے سے متعلق اہم کردار ادا کیا۔

  رپورٹ کے مطابق Harmony Gold کو سونے کی فی اونس اوسط قیمت 3,811 ڈالر موصول ہوئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 35 فیصد زیادہ ہے۔

 تاہم کمپنی کو اپنے ہیجنگ پورٹ فولیو سے تقریباً 571 ملین ڈالر کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا، جس نے بلند سونے کی قیمتوں سے حاصل ہونے والے فائدے کو کسی حد تک کم کیا۔