خواتین کوای وی سکوٹیز کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت سندھ نے خواتین کو ای وی سکوٹیز کی فراہمی کے لیے آئندہ ماہ قرعہ اندازی کا فیصلہ کرلیا ۔
اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 1000 خواتین کو برقی سکوٹیز دی جائیں گی، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس میں ای وی ٹیکسی، ای وی اسکوٹیز سمیت بڑے ٹرانسپورٹ منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
شرجیل انعام میمن نے اس موقع پر کہا کہ ای وی ٹیکسی اور سکوٹیز نہ صرف نوجوانوں کے لیے روزگار کا ذریعہ ہیں بلکہ خواتین کی نقل و حرکت اور ماحولیاتی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کریں گی، حکومت جون 2025 میں خواتین کو ای وی سکوٹیز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ای وی ٹیکسی منصوبے پر بھی کام شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر ییلو لائن ضمیر عباسی نے اجلاس میں بتایا کہ یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کا اہم حصہ جام صادق پل مقررہ وقت ستمبر 2025 سے قبل جون 2025 میں مکمل کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:"مسٹر بیسٹ"دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی،کتنی دولت کے مالک ہیں؟
سی ای او ٹرانس کراچی نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیپوز،اسٹیشنز اور بائیو گیس پلانٹ کی تعمیر پر بھرپور کام جاری ہے,شرجیل انعام میمن نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے۔