"مسٹر بیسٹ"دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی،کتنی دولت کے مالک ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی یوٹیوبرمسٹر بیسٹ دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی بن گئے۔
غیر ملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق جمی ڈونلڈسن جو مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور ہیں، کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
27 سالہ مسٹر بیسٹ نے کم عمری میں یوٹیوب پر ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کی اور اب وہ دنیا کے آٹھویں کم عمر ارب پتی ہیں جنہوں نے اپنی دولت بغیر کسی وراثت کے خود کمائی ہے۔
2012 میں یوٹیوب ویڈیوز سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے مسٹر بیسٹ نے 2017 میں "I Counted to 100,000" ویڈیو سے شہرت حاصل کی،اس کے بعد انہوں نے بڑے پیمانے پر چیلنجز، انعامات اور فلاحی ویڈیوز کے ذریعے شہرت پائی۔
27 سالہ یوٹیوبر کے کاروباری منصوبوں میں بیسٹ برگر اور Feastables چاکلیٹ کمپنی شامل ہیں، انہوں نے کری ایٹو جوس کے ساتھ مل کر Juice Funds کے نام سے ایک فنڈ بھی قائم کیا ہے جو نئے کری ایٹرز میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آنجہانی مائیکل جیکسن پربننے والی فلم کب ریلیز ہوگی؟
"مسٹر بیسٹ" اپنی فلاحی سرگرمیوں کے لیے بھی جانے جاتے ہیں، انہوں نے یہ عہد کیا ہے کہ اپنی تمام دولت زندگی میں دوسروں کی مدد کے لیے خرچ کریں گے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں دنیا بھر میں موجود فالوورز کی جانب سے بےحد پسند کیا جاتا ہے۔