آنجہانی مائیکل جیکسن پربننے والی فلم کب ریلیز ہوگی؟

May 23, 2025 | 15:52:PM
آنجہانی مائیکل جیکسن پربننے والی فلم کب ریلیز ہوگی؟
کیپشن: پوپ گلوکار،مائیکل جیکسن،فلم ،ریلیز ،24نیوز,Pop singer, Michael Jackson, film, release, 24 News,
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن پر بننے والی نئی فلم کی ریلیز میں ممکنہ طور پر ایک سال کی تاخیرہوسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن بائیوپک کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ متنازع مناظر کی دوبارہ عکس بندی بتائی جا رہی ہے۔

اسٹوڈیو لائنس گیٹ کے سی ای او جون فیلتھائمر نے 22 مئی کو کمپنی کی مالی سال 2025 کی آمدنی رپورٹ کے دوران بتایا کہ فلم سے متعلق حتمی ریلیز حکمت عملی جلد سامنے لائی جائے گی,امکان ہے کہ فلم "Michael" اب مالی سال 2025 میں ریلیز نہیں ہو سکے گی، جس سے مالی سال 2026 کے نتائج متاثر ہوں گے۔

یاد رہے کہ اسٹوڈیو لائنس گیٹ کے مالی سال کا اختتام 31 مارچ 2026 کو ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فلم کی ریلیز اپریل 2026 کے بعد ممکن ہے۔دوسری طرف لائنس گیٹ فلم ڈویژن کے سربراہ ایڈم فوگل سن نے تصدیق کی ہے کہ فلم کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، پہلے فلم کی ریلیز 18 اپریل 2025 رکھی گئی تھی، جسے بعد میں 3 اکتوبر 2025 تک موخر کردیا گیا۔

اداکارہ مہرالنسا کوشوہر نے چھوڑنے کی دھمکی کیوں دی؟

واضح رہے کہ اس بائیوپک میں ری شوٹس کی بڑی وجہ 1993 میں ہونے والا ایک خفیہ عدالتی تصفیہ ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ متعلقہ فریقین کو فلم میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔