اداکارہ مہرالنسا کوشوہر نے چھوڑنے کی دھمکی کیوں دی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ مہرالنسا اقبال نے شوہر کی فٹنس سے متعلق سخت ہدایت کا انکشاف کر دیا۔
ڈرامہ عشقیا، ایک ستم اور، میرے بن جاؤ سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہرالنسا اقبال نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اپنے شوہر زکریا شاہ کے فٹنس سے متعلق رویے پر بات کی۔
مہرالنسا نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر نے ایک بار مذاق میں کہا کہ جس دن تم موٹی ہوگئیں یا آنٹی لگنے لگیں، میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔
اداکارہ نے اس پر ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اسے سنجیدہ نہیں لیتیں کیونکہ اگر وہ واقعی "آنٹی" بھی بن جائیں تو ان کے شوہر انہیں چھوڑ نہیں سکتے، کیونکہ وہ ان کی جائیداد کا آدھا حصہ لے لیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری
انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود بھی فٹ رہنا چاہتی ہیں اور شوہر کی خواہش کے مطابق باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں کیونکہ موٹاپا صحت کیلئے بھی اچھا نہیں ہے۔