ماریہ بی کے شہزاد غیاث شیخ کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت 14جولائی تک ملتوی 

Jun 23, 2025 | 20:43:PM
ماریہ بی کے شہزاد غیاث شیخ کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت 14جولائی تک ملتوی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)ماریہ بی کی جانب سے سوشل ایکٹوسٹ شہزاد غیاث شیخ کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت 14جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت  میں ماریہ بی کی جانب سے سوشل ایکٹوسٹ شہزاد غیاث شیخ کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمد سہیل نے کی،دوران سماعت درخواست گزار ماریہ بی کی جانب سے انکے وکیل بیرسٹر عبدالاحد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے ،شہزاد غیاث شیخ کی جانب سے وکیل ایمان مزاری پیش ہوئیں۔

ماریہ بی کی وکیل بیرسٹر عبدالاحد کھوکھر نے شہزاد غیاث کی جانب سے ٹوئٹس اور ویڈیو روکنے پر دلائل دیئے،بیرسٹرعبدالاحد کھوکھرنے کہا کہ کیس عدالت میں زیرسماعت ہے اور منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،وکیل درخواستگزار نے استدعا کی کہ جب تک کیس کا فیصلہ نہیں ہوجاتا شہزاد غیاث کو ٹویٹس اور ویڈیوز بنانے سے روکا جائے۔

وکیل ایمان مزاری نے کہاکہ آئندہ سماعت پر وکالت نامہ جمع کروا دیا جائے گا،عدالت نے کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر جواب دعویٰ جمع کرایا جائے اور حکم امتناع کی درخواست پر بحث کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کرگئے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: