پاکستان اور افغانستان کے درمیان  تجارتی معاہدے پر دستخط

Jul 23, 2025 | 21:05:PM
 پاکستان اور افغانستان کے درمیان  تجارتی معاہدے پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی معاہدے پر باضابطہ دستخط کئے گئے۔

معاہدے کے تحت پاکستان کو 4 افغان برآمدی اشیا میں ٹیرف کم ہوگا، پاکستان کو انگور، انار، سیب اور ٹماٹر کی برآمد پر ٹیرف کم ہوگا۔

 طے پانے والے معاہدے کے تحت افغانستان کو بھی 4 پاکستانی برآمدی اشیا پر ٹیرف کم ہوگا، افغانستان کو پاکستان سے آم، کینو، کیلے اور آلو کی برآمد پر ٹیرف کم ہوگا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونیوالے معاہدے کے مطابق ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا 9مئی مقدمات میں رہنماؤں کو سزاؤں کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان