تحریک انصاف کا 9مئی مقدمات میں رہنماؤں کو سزاؤں کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے 9مئی مقدمات میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور ایم این ایز کو سزاؤں کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
سینیٹر علی ظفر نے فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے پٹیشن تیار کر لی،9مئی کیسز میں ہائیکورٹ اپیل کی سربراہی سینیٹر علی ظفر کریں گے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ قانونی ٹیم کو تشکیل دے دیا گیا ہے جلد ہی پٹیشن فائل ہو جائے گی،لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلے کو الگ الگ چیلنج کیا جائے گا ۔
ان کاکہناتھا کہ میں نے احمد خان بچھر کو کال کر کے کہا ہے اس کیس میں کچھ نہیں،آپ کا کیس میں لڑوں گا ۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، متوقع تاریخ بھی سامنے آ گئی