وزیراعلیٰ نے تین روزہ بسنت فیسٹیول کی منظوری دے دی، حفاظتی انتظامات کی تفصیل بتادی

Jan 23, 2026 | 20:53:PM
وزیراعلیٰ نے تین روزہ بسنت فیسٹیول کی منظوری دے دی، حفاظتی انتظامات کی تفصیل بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےلاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کی منظوری دے دی۔ انہوں نےبسنت کے دوران حفاظتی انتظامات کی تفصیل بھی بتادی۔ 
پنجاب میں بسنت فیسٹیول کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس امر پر اطمنان کا اظہار کیا کہ بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ادارے کام کر رہے ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا،  عوام کو دنگا فساد پر لگا دیا گیا تھا۔ہم بسنت فیسٹیول کے ذریعہ پنجاب کےعوام کو اِن کی خوشیاں لوٹائیں گے۔

 اُنہوں نے کہا کہ موسم بہار کی آمد کی اطلاع دینے والا بسنت کا خوبصورت تہوار 800سال پہلے شروع ہوا تھا۔ بسنت پنجاب کی ثقافت اور ورثہ ہے، دنیا  پنجاب کے کلچر کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  میٹ ڈیپارٹمنٹ نےمزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی

 مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور میں بسنت کے تین دن کے دوران  ٹریفک کے لیے بہترین پلان بنایا گیا ہے۔  بسنت کے دوران عوام کو فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔  24 روٹس پر 500 بسیں اور رکشے مفت چلائے جائیں گے، بسنت کے لیے2  کنٹرول روم قائم کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے مزید کہا کہ لاہور کو ہم نے تین زونزمیں تقسیم کیا ہے، جن جہگوں پر زیادہ "واقعات" ہوئے اِس کوریڈ زون بنا دیا ہے.  ایک ہائی رسک زون ہے. ایک میڈیم رسک زون ہے. پورے شہر میں قوانین کو بہت سخت کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: مری کے ہوٹلوں اور سڑکوں میں گنجائش نہیں رہی، مزید شہری وہاں نہ جائیں، عظمیٰ بخاری 

انہوں نے یاد دلایا کہ ریڈ زون میں سیفٹی راڈ کے بغیر کسی موٹرسایئکل کے داخلےکی اجازت نہیں ہو گی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ہم 6 ، 7 اور 8 فروری کو پہلی مرتبہ گورنمنٹ سپانسرڈ اور گورنمنٹ آرگنائزڈ بسنت منانے جارہے ہیں۔

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ڈوراور پتنگ کے سائز کی خلاف ورزی کرنے پر سخت سزا ہو گی۔

یہ بھی پڑحیئے: پی ڈی ایم اے پنجاب نے مزید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا 

مریم نواز نشریف نے کہا کہ بسنت کےدوران چرخی پر چڑھی ڈور سے پتنگ بازی کرنےکی اجازت نہیں ہوگی۔ غلط ڈور استعمال کرنے پر 5سال سزا  ہو گی اور جرمانہ بھی ہوگا۔ 

 انہوں نے کہا،  ہم مل کرایک محفوظ بسنت منائیں گے۔  اللہ کرے پنجاب ہسنتا اور بستا رہے۔

مریم نوازنے بتایا کہ کلینک آن وہیلز، 1122 ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کا عملہ متحرک رہے گا۔  بسنت پر ستھرا پنجاب کے ورکروں کے علاوہ چار ہزار پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی کریں گے.عوام کے لیے بسنت کو خوبصورت طریقے سے ترتیب دیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ 30 سال بعد پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو شروع کیا گیا، اس سا ل بھی ہارس اینڈ کیٹل شو کروائیں گے۔

انہوں نے کہا، ،پنجاب میں سب کو  آزادی کے ساتھ خوشی منانے کا حق حاصل ہے۔  یہ سب کا صوبہ ہے، عید، ہولی، کرسمس اور رمضان؛ جس مذہب سے بھی کسی کا تعلق ہو، اس کو خوشی منانے کا پورا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: شدید برفباری میں پاک فوج جانیں بچانےکیلئے دن رات کوشاں