میٹ ڈیپارٹمنٹ نےمزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) میٹ ڈیپارٹمنٹ نے پرسوں اتوار کے روز سے مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ اتوار، 25 جنوری کو پاکستان کے مغربی علاقوں میں مغربی ہواؤ ں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔ 26 جنوری کو مغربی ہوائیں بعض علاقوں میں بارش برسنے کا سبب بنیں گی۔
25 اور 26 جنوری کے دوران بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔
26 سے 27 جنوری کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔
مری، ایبٹ آباد، گلیات مین برف باری اور اسلام آباد،پوٹھوہار اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں بارش برس سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سال ختم ہو گا تو دنیا میں سب سے زیادہ سمارٹ کوئی انسان نہیں، آرٹیفیشل انٹیلیجنس بوٹ ہوگا