سال ختم ہو گا تو دنیا میں سب سے زیادہ سمارٹ کوئی انسان نہیں، آرٹیفیشل انٹیلیجنس بوٹ ہوگا

Jan 23, 2026 | 17:17:PM
سال ختم ہو گا تو دنیا میں سب سے زیادہ سمارٹ کوئی انسان نہیں، آرٹیفیشل انٹیلیجنس بوٹ ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آرٹیفیشل انٹیلی جنس اس سال کے آخر تک انسانوں سے زیادہ انٹیلی جنٹ ہو جائے گی۔  اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے یہ پیشگوئی دنیا کے سنجیدہ ترین فورم ورلڈ اکنامک فورم پر دنیا کے اہم ترین ٹیکنالوجی ٹائیکون نے کی ہے۔ 
  ایلون مسک نے ڈیووس میں ورلد اکنامک فورم میں تقریر کی تو  آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ  اگرچہ طویل المعیاد مستقبل غیریقینی ہے مگر موجودہ پیشرفت سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی انسانوں جیسی ذہانت کی حد کو بہت جلد عبور کرلے گی۔

 ایلون مسک نے پیشگوئی کی کہ 2026 کے آخر تک اے آئی ٹیکنالوجی انسانوں سے زیادہ ذہین ہو جائے گی۔  ایلون مسک نے اے آئی میں ہونے والی تیز رفتار پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 5 سال میں اے آئی ٹیکنالوجی تمام انسانوں کی مجموعی ذہانت کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ ایسا 2030 یا 2031 تک ہو جائے گا۔

مسک نے مزید کہا،  'میں نہیں جانتا کہ 10 برسوں میں کیا ہوگا، مگر جس رفتار سے اے آئی ٹیکنالوجی آگے بڑھ رہی ہے، میرے خیال میں اس سال کے آخر تک اے آئی کسی بھی انسان سے زیادہ سمارٹ ہو جائے گی'۔'ممکنہ طور پر 2030 یا 2031 یعنی اب سے 5 سال کے اندر اے آئی تمام انسانوں سے زیادہ اسمارٹ ہو جائے گی'۔

 مسک نے یقین ظاہر کیا کہ اے آئی اور روبوٹیکس سے معیشت میں بے نظیر توسیع ہوگی اور انسانوں جیسے روبوٹ بہت جلد روزمرہ  زندگی میں شامل ہو جائیں گے۔

ایلون مسک کے مطابق اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ہم اگلے برس کے آخر میں عام افراد کو انسان نما روبوٹس فروخت کریں گے اور متعدد روبوٹس اے آئی کی مدد سے انسانی ضروریات کو پورا کرنے کا کام کریں گے۔

مسک نے یہ بھی پیشگوئی کی کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب انسانوں سے زیادہ روبوٹ دنیا میں موجود ہوں گے۔ روبوٹ سے انسانی ضروریات کی طلب میں کمی آئے گی اور روبوٹس کو اپنانا دنیا میں موجود ہر فرد کے لیے ناگزیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور میں بارش موسم سرد ہو گیا،محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی