مری کے ہوٹلوں اور سڑکوں میں گنجائش نہیں رہی، مزید شہری وہاں نہ جائیں، عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) پنجاب کی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بتایا ہے کہ مری کے ہوٹلز میں جگہ باقی نہیں رہی۔ تمام ہوٹل مہمانوں سے بھر چکے ہیں اور مری میں گنجائش سے زیادہ گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں۔
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے شہریوں کے نام اپنی درخواست میں کہا کہ اب مری جانے کا ارادہ ملتوی کر دیں، وہاں مری میں تمام ہوٹل مکمل فل ہو چکے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ مری میں برفباری بھی بہت زیادہ ہورہی ہے۔ مری میں گنجائش سے زیادہ گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں۔ اب مری میں مزید گاڑیوں کے داخلے کی بھی گنجائش نہیں رہی۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں بارش موسم سرد ہو گیا،محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی
عظمیٰ بخاری نے کہا، سیاحوں سے گزارش ہے اب مری کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ مری کے ہوٹلوں میں بھی اب مزید گنجائش نہیں ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مری میں سیاحوں کی حفاظت حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔سیاحوں کی بڑی تعداد پہلے سے موجود ہے۔ التماس ہے شہری مری کے سفر سے اجتناب کریں۔
یہ بھی پڑھیں : ہمارے ساتھ کوئی فراڈ نہیں ہوا، قومی کھلاڑی اپنے پیسے کی انویسٹمنٹ پر مطمئین نکلے