پی ڈی ایم اے پنجاب نے مزید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا

Jan 23, 2026 | 20:00:PM
 پی ڈی ایم اے پنجاب نے مزید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پی ڈی ایم اے پنجاب نے مزید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے  سے پہلے میٹ ڈیپارٹمنٹ 26 سے 27 جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہ کر چکا ہے۔ اب اس پیشگوئی کو لے کر  پی ڈی ایم اے پنجاب نےلوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس اور ٹرانسپورٹ کے  صوبائی محکموں اور ضلعی انتظامیہ کے سربراہوں کو الرٹ جاری کیا ہے جس میں بارش اور برفباری کے دوران حادثات سے بچاؤ کے لئے ہدایات شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب  کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 26 اور 27 جنوری کے دوران مری گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری اور شدید بارش کا امکان ہے۔   لاہور، سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارش ہو گی۔ 

پی ڈی ایم اے   کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔  ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔ ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر  کرنے سے گریز کریں ۔ مری میں سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔  مری میں برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔