شدید برفباری میں پاک فوج جانیں بچانےکیلئے دن رات کوشاں

Jan 23, 2026 | 19:25:PM
 شدید برفباری میں پاک فوج جانیں بچانےکیلئے دن رات کوشاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مری ، کشمیر اور گلگت بلتستان برفباری کے دوران  پاک فوج مسلسل ریسکیو آپریشنز کر رہی ہے۔شدید برفباری اور درجہ حرارت  بہت  گر جانے کے باوجود پاک فوج کے جوان ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیلئے متحرک ہیں۔ 

ذمہ دار عسکری ذرائع نے بتایا کہ  مری ، کشمیر اور گلگت بلتستان  میں  شدید برفباری کے دوران  پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری  ہے۔  ملک کے مختلف علاقوں میں جاری شدید برفباری کے دوران پاک فوج  عوام کے ریلیف کیلئے پیش پیش  ہیں۔ 

پاک  فوج کے جوان برفباری سے بند شاہراہوں اور علاقوں میں پھنسے افراد کو محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔  فوجی جوان بچوں، عمر رسیدہ شہریوں اور خواتین کو برف میں دھنسی ہوئی  گاڑیوں سے نکال  کر محفوظ مقامات تک پہنچا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںِ  :  ہمارے ساتھ کوئی فراڈ نہیں ہوا، قومی کھلاڑی اپنے پیسے کی انویسٹمنٹ پر مطمئین نکلے 

برفباری سے ریسکیو کئے گئے افراد کو پاک فوج کی جانب سے خوراک ، طبی امداد اور گرم کمبل بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے کہا ہے کہ   بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے دوران پاک فوج  کی امدادی کارروائیاں قابلِ تحسین ہی نہیں بلکہ باعثِ فخر ہےہیں۔ سخت موسمی حالات میں  منظم ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن ثبوت ہے کہ پاک فوج ہر آزمائش کی گھڑی  میں قوم کے اعتماد پر پوری اترتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :   چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق