چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چترال لوئر کے علاقے دمیل ارندو میں برفانی تودہ گرنے سے10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، برفانی تودے سے 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ حادثے میں10 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوا ہے، مقامی افراد کے مطابق دشوار گزار راستے کے باعث ریسکیو ٹیم کو پہنچنے میں پیدل 7 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
ریسکیو آپریشن میں مشکلات درپیش ہیں جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، متاثرہ افراد کو دمیل نثار سے نگر منتقل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : سرمایہ کار کو معلوم ہونا چاہیے عدلیہ اس وقت قومی مفاد کیساتھ کھڑی ہے؛جسٹس شاہد وحید