سرمایہ کار کو معلوم ہونا چاہیے عدلیہ اس وقت قومی مفاد کیساتھ کھڑی ہے؛جسٹس شاہد وحید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس شاہد وحیدنے کہا ہےکہ سرمایہ کار کو معلوم ہونا چاہیے پاکستانی عدلیہ اس وقت قومی مفاد کیساتھ کھڑی ہے،پاکستان اپنی ترقی کا خود راستہ بنا رہا ہے۔
اسلام آباد میں تنازعات کے متبادل حل کے ذریعے سرمایہ کاری کے فروغ پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےجسٹس شاہد وحید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی مستقل کیلئے یہ قدم ضروری تھا،اختلاف کو ختم کرنے کیلئے قرآن نے بھی واضح کیا ہوا ہے،پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے اس ڈائلاگ کی ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کمرشل کیسز کیلئے ایک اہم طریقہ کار بنا دیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت فنانس اینڈ ریلوے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ وزارت قانون اور او آئی سی تعریف کے حق دار ہیں جنھوں نے یہ انتظام کیا،بہت سارے مقدمات عدالتوں میں پھنسے ہوتے ہیں، ایف بی آر میں بھی ٹیکس معاملات سے متعلق ترمیم کی ہے۔
بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ کمیٹی بنائی جائے گی جس کی سربراہی ریٹائرڈ جج کرے گا،ہائیکورٹ کے تین ریٹائرڈ ججز کا نام دیا جائے گا جس میں سے ایک کا نام فائنل ہوگا،تین ممبران کی کمیٹی میں ایک ممبر ٹیکس دہندہ اور ایک ٹیکس کمشنر فائنل کرے گا،اگر کمیٹی کے فیصلے پر ٹیکس دہندہ راضی ہوگا تو اسے دیگر درخواستوں کو واپس کرنا ہوگا۔
بلال اظہر کیانی کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح ایف بی آر کو بھی دیگر پلیٹ فارمز پر دی گئی درخواستوں کو واپس لینا ہوگا۔
سیکرٹری وزارت قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں،وزیر مملکت فنانس اور وزیر مملکت قانون و انصاف آج ہمارے ساتھ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ثالثی کا عمل موثر اور قابل اعتماد ہے،وزارت قانون متبادل ذرائع کا نظام صوبوں میں بھی لا رہی ہے،ثالثی سے متعلق نیا قانون لانے کے بہت قریب ہیں،آج ہمارے ساتھ وزات پیٹرولیم ،سی سی پی اور پیپرا سمیت متعدد اداروں کے افسران موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس عالیہ نیلم: خاموش اصلاحات، مضبوط عدالتی قیادت