وفاقی افسران کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کے احکامات جاری کر دیئے گئے

Jan 23, 2026 | 18:05:PM
وفاقی افسران کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کے احکامات جاری کر دیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)  اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ممبر (ایڈمن) سی ڈی اے طلعت محمود کو تفویض ممبر (اسٹیٹ) کے اضافی چارج میں توسیع کر دی گئی ہے۔

آج سامنے آنے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق  طلعت محمود کو 3 ماہ کیلئے کی گئی توسیع 17 نومبر 2025 سے شمار ہو گی۔

جوائنٹ سیکریٹری، کامرس ڈویژن محمد وقاص عظیم کی تعیناتی میں 2 سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ ان کے توسیع کی  2 سال مدت کا آغاز  13 جنوری 2026 سے شمار ہو گا اور یہ توسیع  12 جنوری 2028 تک  مؤثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سال ختم ہو گا تو دنیا میں سب سے زیادہ سمارٹ کوئی انسان نہیں، آرٹیفیشل انٹیلیجنس بوٹ ہوگا