وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، بلوچستان حکومت میں تعینات، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 19 کے عتیق الرحمان کو تبدیل کر کے ان کی خدمات گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں.
گلگت بلتستان حکومت میں تعینات پولیس سروس گریڈ 18 کے کیپٹن ریٹائرڈ سردار محمد شہریار خان کو تبدیل کر کے ان کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں فرانسیسی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات