متنازع ٹوئٹس کیس:ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کو گرفتار کر لیا گیا

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Jan 23, 2026 | 10:27:AM
متنازع ٹوئٹس کیس:ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کو گرفتار کر لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( محمد اویس )متنازع ٹوئٹس کیس میں ملزمان ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متنازع ٹوئٹس کیس  میں ملزمان ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو  گرفتارکرلیا گیا۔

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ ہائیکورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ روانہ ہوئے تھے،دونوں وکلا ہائی کورٹ بار کی وین میں سوار تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے خبردار کر  دیا

پراسیکیوٹربیرسٹرفہد کےمطابق ملزمان جان بوجھ کر چھپے ہوئےہیں،بار اور ہائیکورٹ کے درمیان چکر لگارہےہیں۔

دوسری جانب ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا،پولیس کیجانب سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی،ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔