روپے کی اڑان، ڈالر مزید سستا، انٹر بینک  سے اہم خبر آ گئی

Jan 23, 2024 | 11:05:AM
روپے کی اڑان، ڈالر مزید سستا، انٹر بینک  سے اہم خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری،آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 25 پیسے سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسےسستا ہونے کے بعد 279 روپے 60 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 85 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 197پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 136 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 63 ہزار 939 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شدیددھند،بادل برسیں گے یا نہیں؟، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی