وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

Jan 23, 2023 | 23:46:PM
وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کل کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ۔

اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہو گی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کابینہ کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے،وزیر توانائی خرم دستگیر بجلی بریک ڈاؤن پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے،اس کے علاوہ کابینہ کل اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری بھی دے گی،اجلاس صبح گیارہ بجے ہو گا۔

وفاقی کابینہ کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا,وفاقی کابینہ میں توشہ خانہ پر بین الوزراتی کمیٹی رپورٹ پیش ہوگی،وفاقی کابینہ میں توشہ خانہ سے متعلق نظر ثانی شدہ پالیسی منظوری کیلئے پیش ہوگی،توانائی بچت پلان سے متعلق میڈیا مہم منظوری کےلئے کابینہ میں پیش ہوگی،بورڈ آف انویسٹمنٹ ریگولیٹری اصول اور ہدایات منظوری کیلئے پیش ہونگے۔

ای سی سی کے 3 جنوری اور 11 جنوری کے فیصلے توثیق کیلئے پیش ہونگے،قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے 6 جنوری کے فیصلے کابینہ میں توثیق کیلئے پیش ہونگے،امتیاز بی بی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدآرمد سے متعلق معاملہ کابینہ میں پیش ہوگا۔

یہ بھی پڑھیںعمران خان نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، نواز شریف