وزیر خزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

Aug 24, 2026 | 11:53:AM
وزیر خزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور اور مختلف مالیاتی معاملات کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی اسکیم کے لیے گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی، جبکہ کے فور منصوبے کے لیے 7 ارب 79 کروڑ 70 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس میں پاسکو کے ذخائر اور درآمدی گندم کی فراہمی سے متعلق سمری بھی پیش کی جائے گی، اس کے علاوہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے واجبات کی ادائیگی کے لیے فنڈز کی منظوری کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق روزویلٹ ہوٹل سے متعلق آئی سی ایوارڈ 2025 کی سمری بھی ای سی سی کے سامنے پیش کی جائے گی جبکہ نیشنل بینک آف پاکستان کے لیے 43 ارب 84 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ٹرم فسیلٹی کا معاملہ بھی زیرِ غور آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سالوں کی جمع پونجی پل بھر میں ختم! چوہوں نے خزانہ چٹ کر دیا

ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے 56 کروڑ 70 لاکھ 32 ہزار روپے کی گرانٹ کی سمری بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

مزید برآں آٹومیشن آف پوسٹ آفس منصوبے کے فنڈز کی ازسرِ نو تقسیم کی درخواست پر بھی غور کیا جائے گا۔