عوام کی خدمت کیلئے ہم سب متحد ہوکر آگے بڑھیں گے، ن لیگ اور متحدہ قائدین میں اتفاق

Feb 23, 2024 | 18:56:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد)مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم نے قائدین نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ عوام کی خدمت کیلئے ہم سب متحد ہوکر آگے بڑھیں گے، سیاسی مفادات کے بجائے قومی مفادات ترجیح ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے ایم کیوایم وفد نے ملاقات کی،ایم کیوایم وفد گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفی کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار پر مشتمل تھا ،ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ ، سردار ایاز صادق ،خواجہ سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، رانا مشہود، عطا اللہ تارڑاور دیگر رہنمابھی موجود تھے ،ملاقات میں ملکی صورتحال اور سیاسی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ،قائدین نے اتفاق کیاکہ عوام کی خدمت کیلئے ہم سب متحد ہوکر آگے بڑھیں گے، سیاسی مفادات کے بجائے قومی مفادات ترجیح ہیں۔
شہبازشریف نے ایم کیوایم کے تعمیری اور مثبت جذبے کو سراہتے ہوئے کہاکہ تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام ووٹ کو عزت دینا ہے، ہم سب جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،سب کی ذمہ داری ہے کہ مل کر ملک کو معاشی خطرات سے بچائیں، تحریک عدم اعتماد اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ایم کیو ایم کے کردار کو سراہتے ہیں۔
ایم کیو ایم وفد نے شہبازشریف کی ملک وقوم کے لئے خدمات کو سراہا ،ایم میو ایم وفدنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف 16 ماہ کے دوران تمام اتحادیوں کو بڑی خوش اسلوبی سے ساتھ لے کر چلے، امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور عوام کو مسائل سے نجات ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کے نام سامنے آ گئے