ایران اور عراق جانے والے زائرین کیلئے نیا نظام متعارف

Dec 23, 2025 | 10:38:AM
ایران اور عراق جانے والے زائرین کیلئے نیا نظام متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزارت مذہبی امور نے جنوری 2026 سے ایران اور عراق کے زائرین کیلئے نیا نظام متعارف کرایا ہے جس سے انہیں محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات میسر ہونگی۔

 رجسٹرڈ گروپ آرگنائزرز کی فہرست ویب سائٹس پر آویزاں کر دی  گئی ہے،نئے سال کے آغاز سے یہ نظام نافذ العمل ہو گا۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق نئے نظام کے تحت صرف مجاز اور رجسٹرڈ گروپ آرگنائزرز ہی زائرین کی رہنمائی اور سہولت فراہم کریں گے، ان آرگنائزرز کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کر دی گئی ہے تاکہ زائرین بآسانی تصدیق کر سکیں۔

یہ نظام مقدس مقامات کی زیارت کو آسان، منظم اور محفوظ بنانے کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے اور نئے سال کے آغاز سے مکمل طور پر لاگو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر مزید سستا