حجاز کے زائرین کے لیے ویکسینیشن کارڈ کے حصول کا آسان طریقہ کار متعارف کروا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کلیم اختر) عمرہ و حج زائرین کے لیے ویکسینیشن کارڈ کے حصول کا آسان طریقہ کار متعارف کروا دیا گیا۔
نادرا نے بارڈر ہیلتھ سروسز اور وزارتِ صحت کے اشتراک سے ویکسینیشن کارڈ کے حصول کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا۔
سعودی حکومت کی مقررہ شرائط کے مطابق پاکستانی عمرہ و حج زائرین کو ویکسینیشن کارڈ جاری کیا جائے گا۔
عمرہ و حج زائرین صرف تین آسان مراحل میں نادرا سے ویکسینیشن کارڈ حاصل کر سکیں گے۔
زائرین گھر بیٹھے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق اور مقررہ فیس کی ادائیگی کر سکیں گے۔
پاک آئی ڈی ایپ کے علاوہ قریبی ای سہولت فرنچائز پر جا کر بھی بائیومیٹرک تصدیق اور فیس ادائیگی کی سہولت دستیاب ہو گی۔
بائیومیٹرک تصدیق اور فیس ادائیگی کے بعد زائرین کو ایئرپورٹ پر ویکسین لگوانا ہوگی۔
ایئرپورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسز کے منظور شدہ فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری کاؤنٹر پر ویکسین لگوائی جائے گی۔
زائرین کو ایئرپورٹ پر بائیومیٹرک تصدیق اور فیس ادائیگی کا سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔
زائرین کو سعودی حکومت کی مقررہ شرائط کے مطابق انفلوئنزا اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوائی جائے گی۔
ویکسین لگوانے کے بعد زائرین نادرا کی ویب سائٹ سے اپنا ویکسینیشن کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
ویکسینیشن کارڈ نادرا کے آن لائن نظام سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی۔
بارڈر ہیلتھ سروسز کی ہدایات کے مطابق پاکستانی عمرہ و حج زائرین کے لیے نادرا کا ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔
14 ستمبر 2026 کے بعد ویکسینیشن کا ثبوت موجود نہ ہونے کی صورت میں پاکستانی زائرین کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
عمرہ و حج پر جانے والے پاکستانی زائرین کو سفر سے قبل ویکسینیشن کی تمام ضروری شرائط مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نادرا، بارڈر ہیلتھ سروسز اور وزارتِ صحت کے اشتراک سے زائرین کے لیے ویکسینیشن کے عمل کو آسان بنای گیا۔