14 ستمبر سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرونِ ملک سفر بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ائیرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق عمرہ زائرین کو روانگی سے قبل نادرا ویکسین کارڈ لازمی حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری واحد مرکز ہے۔
ائیرلائنز عمرہ زائرین کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق یقینی بنائیں۔
اعلامیے کے مطابق ائیرپورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافر پرواز سے 6 گھنٹے قبل پہنچیں۔
انٹرنیشنل ڈپارچر پر ویکسینیشن اور آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے نے ایاٹا کے انٹرنل سیفٹی آڈٹ میں کامیابی حاصل کرلی