سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر مزید سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت بھی گر گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلے سیشن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 577 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار781 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا تھا ، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 71 ہزار 204 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 2 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 280 روپے 20 پیسے پرٹریڈ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرک میں دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ،4اہلکار شہید