کرک میں دہشتگردوں کا  پولیس موبائل پر حملہ،5اہلکار شہید

Dec 23, 2025 | 10:13:AM
 کرک میں دہشتگردوں کا  پولیس موبائل پر حملہ،5اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جہانزیب خان)کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5  پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ گرگری کی حدود میں پیش آیا، فائرنگ میں 5 پولیس اہل کار شہید ہوئے۔

ڈی پی او کرک سعود خان نے  فائرنگ کے واقعے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس موبائل میں 5 اہلکار سوار تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ پر بھارتی نفری کو بھیج دیا گیا ہے اور علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی پشت پناہی میں دہشت گردی خطہ کے امن و امان کیلئے سنگین خطرہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کرک کے تھانہ گرگری کی حدود میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت، 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہید پولیس اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔