اسلام آباد ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی، انجن کا پہیہ ٹوٹ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سیدتنویرنقوی)کھاریاں میں راولپنڈی سے لاہور آنے والی اسلام آباد ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ریلوے ترجمان کے مطابق 107اپ اسلام آباد ایکسپریس کے انجن کا ایک پہیہ لالہ موسیٰ سٹیشن کے قریب ٹوٹ گیا، ٹرین لاہور سے اسلام آباد آرہی تھی، پہیہ ٹوٹنے سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔
دوسری جانب راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرین سرائے عالمگیر کے پاس روک دی گئی، ٹرین کافی دیر سے رکے ہونے پر مسافر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
کھاریاں شہر اور سرائے عالمگیر کریالہ سمیت پرانی جہلم میں ٹرین کی روانی متاثر ہوئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ریلوے ٹیم متاثرہ ٹرین کی بحال میں مصروف ہے، بحالی کا عمل مکمل ہوتے ہی ٹرین روانہ کردی جائے گی۔ حادثے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے خوشخبری سنادی