راولپنڈی اسلام آباد میں تیز بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح 11 فٹ تک پہنچ گئی

Aug 21, 2026 | 08:59:AM
راولپنڈی اسلام آباد میں تیز بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح 11 فٹ تک پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کی وجہ سے  نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔

گولڑہ 60، بوکرہ 31 اور شمس آباد 25 ، پیرودھائی 25، نیو کٹاریاں 21 اور گوالمنڈی میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11 فٹ ہے۔

ایم ڈی واسا  کا کہنا ہے کہ گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کی سطح 6 فٹ ہے،  نالہ لئی سمیت نشیبی علاقوں میں عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ موجود ہے،  نشیبی علاقوں میں اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق  موسم کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے، نالہ لئی سمیت دیگر نالوں کی مانٹیرنگ جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے!

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں،  نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے پری الرٹ جاری کردیا،  نالہ لئی کے اطراف آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

کراچی میں آج بھی بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے، دن کےوقت مطلع جزوی ابر آلود ہی رہنے کا امکان ہے،، درجہ حرارت صبح کے وقت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

 لاہور  میں  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34، کم سے کم 28 ڈگری ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے،شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد تک جائے گا ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ، گلگت بلتستان اورخیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش  کا امکان ہے۔