جناح ہاؤس حملہ کیس؛ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی

Aug 23, 2023 | 19:05:PM
جناح ہاؤس حملہ کیس؛ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے اور تفتیش کی اجازت دےدی۔
تفصیلات کے مطابق انسدا دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری اور شامل تفتیش کرنے کیلئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ چیئرمین تحریک انصاف کو الیکشن ایکٹ کے تحت عدالت نے سزا سنائی،چیئرمین تحریک انصاف اس وقت اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم سے تفتیش کیلئے ان کی گرفتاری کی اجازت دی جائے،عدالت اٹک جیل سے چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے اور تفتیش کی اجازت دے ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اونچی اڑان ,انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی تمام ریکارڈ توڑ دیئے