انگلش کائونٹی میں مسلسل 2 ڈبل سنچریاں۔ شان مسعود پہلے ایشیائی کرکٹر بن گئے

Apr 23, 2022 | 14:38:PM
 انگلش کائونٹی میں مسلسل 2 ڈبل سنچریاں۔ شان مسعود پہلے ایشیائی کرکٹر بن گئے
کیپشن: شان مسعود فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹر شان مسعود انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں لگاتار 2 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بن گئے۔

کرکٹر شان مسعود 89 برسوں میں انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں لگاتار 2 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بن گئے، ان سے قبل یہ منفرد کارنامہ 1933 میں افتخار علی خان پٹوڈی نے انجام دیا تھا۔

  یہ بھی پڑھیں:چودھری شجاعت کا وزیراعظم شہبازشریف کواہم مشورہ

 فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان سے قبل پاکستان کے ارشد پرویز نے 1977-78میں ایچ بی ایل کے لیے لگاتار2 ڈبل سنچریاں بنائی تھیں۔

  یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کی ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری
 واضح رہے کہ شان مسعود نے لیسٹرشائر کیخلاف 219 رنز بنا ئے۔