کینیڈا میں رہائش پذیر سٹیج اداکارہ اور ڈانس کی ملکہ نرگس کی اپنے شوہر کیساتھ تصاویر وائرل

Oct 22, 2021 | 18:11:PM
پاکستان فلم، تھیٹر انڈسٹری، معروف چہرہ
کیپشن: سٹیج اداکارہ نرگس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نرگس پاکستان فلم اور تھیڑ انڈسٹری کا ایک معروف چہرہ ہے ،انہوں نے 104 سے زائد فلموں میں کام ہے اور تقریباً25 سال فلم انڈسٹری پر حکمرانی کی۔ فلم ”چوڑیاں “میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد نرگس نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں اہم مقام حاصل کیا۔انہوں نے بہت سے سٹیج ڈراموں میں بھی کام کیا۔وہ ایک بہترین ڈانسر تھیں اور اپنے دور میں بھاری بھر کم معاوضہ لیتی تھیں۔ان کی فلم چوڑیاں نے پاکستانی سینما کی تاریخ میں ریکارڈ بزنس کیا۔انہوں نے فلموں انٹرنیشنل لیٹری، گنڈہ راج، سوہا جوڑااور دشمن میں بہترین کام سے اپنے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی خواتین کرکٹر زکا گانے پر رقص ۔۔۔ویڈیو وائرل
نرگس 2003 میں ایک تنازع میں پھنس گئی تھیں جب ایک سابق پولیس افسر عابد باکسر نے انہیں بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا۔نرگس کا کہناتھا کہ پولیس افسر نے انہیں اور ان کے اہلخانہ کو کئی گھنٹے حراست میں رکھا اور جائیداد کے کاغذات کا مطالبہ کرتا رہا جو انہوں نے دینے سے انکار کردیااورانہیں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے کتوں کا گوشت فروخت کرنیوالے تاجرکو عبرتناک سزاسنا دی
اب نرگس نے میاں ماجد نذیرسے شادی کر رکھی ہے اور کینیڈا میں خوش وخرم زندگی گزار رہی ہیں لیکن ان کا پاکستان میں ایک بیوٹی سیلون بھی ہے۔اداکارہ نے اپنے شوہر کیساتھ تصاویر شیئر کی ہیںدونوں تصاویر میں خوبصورت دکھائی دے رہے ہیں۔نرگس سیاہ لباس میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گیس سٹیشن لوٹنے والے کم عمر ڈا کو پکڑے گئے۔۔ویڈیو وا ئرل
واضح رہے کہ دیدار اداکارہ نرگس کی بہن ہیں وہ بھی تھیٹر انڈسٹری میں ایک معروف نام ہے ، دیدار بھی ایک سیلون چلاتی ہیں انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیاتھااور2019 میں بیوہ، مستحق اور یتیموں کیلئے خیراتی کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔