عدالت نے کتوں کا گوشت فروخت کرنیوالے تاجرکو عبرتناک سزاسنا دی

Oct 22, 2021 | 15:58:PM
کتوں کا گوشت فروخت کرنے والے تاجر کو سزا سنا دی گئی
کیپشن: کتوں کا گوشت فائنل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں پہلی مرتبہ اس طرح کے کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔

غیر ملکی  میڈیا کےمطابق انڈونیشیا کے شہر یوگیا کارتا کی عدالت نے غیر قانونی طور پر کتوں کا گوشت فروخت کرنے والے تاجر کو جانوروں پر تشدد کے قوانین کے تحت 10 ماہ قید سزا سنائی اور 9 اعشاریہ 120 پاؤنڈ جرمانہ اداکرنے کا حکم جاری کیا۔

 48 سالہ تاجر پر الزام تھا کہ وہ 78 کیننس نسل کے کتوں کو ایک ٹرک میں بوریوں میں بند کرکے کہیں لے جارہا تھا، پولیس کی جانب سے ٹرک کو روکا گیا تو پتا چلا 10 کتے خوراک اور پانی کی کمی کے باعث مرچکے تھے جب کہ 6 کتے بعد میں دم توڑ گئے۔

 غیرملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ  بوری میں کتوں کو  جاوا جزیرے لے جایا جارہا تھا جہاں انہیں متوقع طور پر فروخت کیا جانا تھا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوشش کو ناکام بنادیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہوشیار۔۔جہاز سے انسانی فضلہ کسی کے اوپر بھی گر سکتا ہے