ہوشیار۔۔جہاز سے انسانی فضلہ کسی کے اوپر بھی گر سکتا ہے

Oct 22, 2021 | 14:16:PM
جہاز نے انسانی فضلہ شہری کے گھر پر گرا دیا
کیپشن: جہاز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیوی جہاز نے دوران پرواز اپنا سیوریج صاف کیا جو شہری کے گارڈن پر جا گرا جہاں وہ خود بھی موجود تھا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی کونسلر نے دی رائل برو آف ونڈسر اینڈ میڈن ہیڈ کے ایوی ایشن فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہری کا پورا گارڈن، پودے ہر چیز فضلے سے بھر گئی۔

مقامی کونسلر کا کہنا تھا کہ طیارے میں موجود سیوریج کو خصوصی ٹینکوں میں محفوظ کیا جاتا ہے لیکن عام طور پر ان کے مندرجات کو جہاز کے اترنے کے بعد خالی کیا جاتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مانتی ہیں کہ ہر سال ایسے واقعات پیش آتے ہیں لیکن اس میں منجمد سیورج ہوتا ہے لیکن اس بار یہ منجمند نہیں تھا اور یہ فضلہ بہت گندے طریقے سے شہری کے گھر پر بکھر گیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ کبھی کسی شہری کو اتنے ناگوار واقع سے گزرنا نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا

دوسری جانب ائیرپورٹ عملے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات لاکھوں میں سے ایک بار ہی پیش آتے ہیں۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ جب واٹر کمپنیز اپنا فضلہ دریاوں میں پھینکتے ہیں تو انہیں سخت جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن فضا سے انسانی فضلہ پھینکنا اس سے زیادہ گھناﺅنا عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسلاھار بارشیں اور برفباری۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی