موسلاھار بارشیں اور برفباری۔۔ محکمہ موسمیات نے  پیشگوئی کر دی 

Oct 22, 2021 | 10:32:AM
تیزبارشیں اور برف باری کا امکان
کیپشن: بارش کا امکان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والی مغربی ہوائیں آج شام ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آج شام سے تیز آندھی اور تیز بارش ہو سکتی ہے  جو تین دن تک جاری رہے گی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔

 مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، پشاور اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے جب کہ اس دوران گلگت بلتستان،کشمیر میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔

 آج اورکل رات اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور میں موسلادھاربارش اورژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قیدی کو علاج مل سکا نہ دوائی۔بے حس عملےنے لاش کیساتھ کیا کیا؟