پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز ویمن نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان ویمن کو شکست دیدی

Apr 26, 2024 | 23:29:PM
پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز ویمن نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان ویمن کو شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید اقبال) پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹی20 سیریز کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رنز سے جیت لیا۔

ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان ویمنز 8 وکٹوں پر121 رنز ہی بنا سکی، پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 23 اور ندا ڈار 27 رنز کیساتھ نمایاں بیٹرز رہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرشما رام ہرک نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے سیریز کی کامیاب ترین بیٹر ہیلی میتھیوز صفر پر آؤٹ ہو گئیں، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ویانا جوزف نے 34 اور سٹیفنی ٹیلر نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کیلئے فاطمہ ثنا نے 3،سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں کامیابی کے بعد ویسٹ انڈیز ویمن کو 5 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی، سیریز کا دوسرا میچ 28 اپریل کو کھیلا جائے گا۔