پاکستانی لڑکی کے جسم میں بھارتی شہری کادل دھڑکنے لگا

Apr 27, 2024 | 00:07:AM
پاکستانی لڑکی کے جسم میں بھارتی شہری کادل دھڑکنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 19 سالہ عائشہ بھارت میں پیدا ہوئی تھیں اور اب وہ پاکستان کے شہر کراچی میں رہائش پذیر ہیں، عائشہ پہلی بار 2019 میں دل کی سنگین بیماری میں مبتلا ہوئیں اور بھارت کے شہر چنئی علاج کیلئے گئی تھیں،عائشہ کے دل کے وال میں لیکج تھی جس کے سبب وہ لائف سپورٹ سسٹم پر زندہ تھیں۔دل کے وال میں لیکج کی وجہ سے دل کا ٹرانسپلانٹ ہونا تھا جس پر 35 لاکھ روپے کا خرچ بتایا گیا جسے ہسپتال اور شہر چنئی میں قائم ایشوریام ٹرسٹ نے برداشت کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ اینڈ لنگ ٹرانسپلانٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے آر بالاکرشنن نے بتایا کہ عائشہ خوش قسمت ہے کہ اسے فوری دل کا عطیہ مل گیا جب کہ بیرون ملک سے آئے لوگوں کو اعضا کا عطیہ ملنا مشکل ہوتا ہے، عائشہ کو دل کا عطیہ دہلی کے رہائشی 69 سالہ ایک شخص نے کیا جو دماغی طور پر مردہ تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق دل کی پیوند کاری کے بعد عائشہ پاکستان واپس آنے کیلئے تیار ہے اور وہ فیشن ڈیزائنر بننے کی خواہش رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :یو اے ای میں شدید بارشیں، پاکستانی نوجوانوں نے ملک کا نام روشن کر دیا