وزارتِ خزانہ کا ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن منصوبے پر عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ

Apr 26, 2024 | 23:06:PM
وزارتِ خزانہ کا ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن منصوبے پر عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ
کیپشن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن پر اجلاس کا منظر
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزارتِ خزانہ نے ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن منصوبے پر عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن پر اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں کار انداز کے نمائندوں کی بھی شرکت کی، اجلاس میں میکنزی اینڈ کمپنی کی ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن کی تجویز منظور کر لی گئی، میکنزی اینڈ کمپنی نے سب سے بڑی بولی دی تھی، اجلاس کو منصوبے کے لیے خریداری کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا، اجلاس کو منصوبے کے مالیاتی اور تکنیکی امور پر بریف کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آٹے کا ریٹ گرگیا مگر روٹی سستی نہ ہوسکی، تندور مالکان ڈٹ گئے

وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ میکنزی اینڈ کمپنی کی حتمی تجاویز کو منظور کر لیا گیا، میکنزی اینڈ کمپنی ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے کنسلٹنگ سروسز فراہم کرے گی، اجلاس میں ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن انتہائی اہم منصوبہ ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوگا۔