آٹے کا ریٹ گرگیا مگر روٹی سستی نہ ہوسکی، تندور مالکان ڈٹ گئے

Apr 26, 2024 | 12:09:PM
آٹے کی قیمت میں فی کلو  15 روپے کمی کے باوجود تندور روٹی کی قیمت میں کمی نہ آسکی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسی ترین) آٹے کی قیمت میں فی کلو  15 روپے کمی کے باوجود تندور روٹی کی قیمت میں کمی نہ آسکی۔
شہر میں آٹا فی کلو  140 روپے سے کم ہوکر 125 روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ  آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود تندور روٹی کی قیمت کم نہ ہوسکی۔ 260 گرام روٹی کی  50 روپے میں فروخت جاری ہے۔
تندور مالکان آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود روٹی کی قیمت میں کمی یا وزن میں اضافے کو  تیار نہیں ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ   آٹے کی قیمت میں کمی کے ساتھ دیگر اخراجات بڑھ گئے ہیں۔بجلی، گیس  اور  دُکان کے کرائے کافی زیادہ ہیں۔ روٹی کی قیمت میں  کمی سے نقصان ہوگا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب شہریوں کی جانب سے روٹی کی قیمت میں کمی یا وزن میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔