اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں,واٹس ایپ صارفین کی سنی گئی

Apr 26, 2024 | 11:32:AM
اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں,واٹس ایپ صارفین کی سنی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، اب میسجنگ ایپلیکیشن کے استعمال کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

 رپورٹس کے مطابق دنیا کے مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ اپنے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کے آنے کے بعد صارفین بغیر انٹرنیٹ تصاویر، ویڈیوز اور ڈاکیومنٹس ایک دوسرے سے شئیر کرسکیں گے،واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کیلئے جو پرمیشنز درکار ہوں گی ان میں آپ کے سسٹم فائلز اور فوٹو گیلری تک رسائی اور آپ کی لوکیشن شامل ہیں۔

اگر آپ اینڈرائیڈ کا نیئر بائی شیئر نامی فیچر استعمال کر چکے ہیں تو یقیناً واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر بھی ضرور پسند آئے گا، جس کے ذریعے قریب موجود صارفین سے آف لائن رہ کر بھی فائلز شیئر کرسکیں گے تاہم اس نئے فیچر کے لیے کچھ مخصوص کنڈیشنز درکار ہوں گی۔ اس فیچر کے تحت صارفین صرف ان افراد سے ہی فائلز شیئر کرسکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہوں گے۔

یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب دیگر صارفین کی جانب سے بھی شیئر کی گئی درخواست کو منظوری دی جائے گی،تمام شیئر کردہ فائلز کو انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا تاکہ کسی تیسرے کی ان تک رسائی نہ ہوسکے۔

رپورٹس کے مطابق شیئر کی جانے والی تمام فائلز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی، انکرپشن ہونے کی وجہ سے شیئر ہونے والی تمام فائلز محفوظ رہیں گی، کسی تیسرے کی ان تک رسائی نہیں ہوگی اور انکرپٹڈ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی فائل کرپٹ نہیں کر سکے گا۔

اس نئے فیچر کے استعمال کیلئے کچھ پرمیشنز درکار ہوں گی، جن میں سے ایک فائنڈ نیئر بائی فونز ہے، جو کہ آف لائن شئیرنگ فیچر کو سپورٹ کرے گا،اینڈرائیڈ میں موجود اسٹینڈرڈ سسٹم پرمیشن بلو ٹوتھ کے ذریعے نئیر بائی ڈیوائسز کو اسکین کرنے میں مدد ملے گی، تاہم اس آپشن کو ٹرن آف بھی کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم مئی سے پیٹرول اورڈیزل کتنا سستا ہو گا؟،اہم خبر سامنے آ گئی

یاد رہے کہ ابھی اس فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہو رہی ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام افراد کیلئے متعارف کرایا جائے گا۔