مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانےکیلئے خصوصی گشت کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ نے مارگلہ ٹریلز پر غیر ملکیوں کی ہائیکنگ کے دوران سفر سخت سیکیورٹی کا حکم دے دیا

Apr 26, 2024 | 13:58:PM
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے اسلام آباد میں مارگلہ ہائیکنگ ٹریلز کے ساتھ خاص طور پر غیر ملکی ہائیکنگ کے شوقین افراد کیلئے سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے منصوبوں کا اعلان کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے اسلام آباد میں مارگلہ ہائیکنگ ٹریلز کے ساتھ خاص طور پر غیر ملکی ہائیکنگ کے شوقین افراد کیلئے سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے منصوبوں کا اعلان کردیا۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے  کہ  مارگلہ ٹریل گشت  کا مقصد مارگلہ پہاڑیوں کے قدرتی راستوں کی حفاظت کرنا ہے جس میں غیر ملکیوں کے  پیدل سفر کرنے والوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اُنہوں نے بتایا کہ  وہ مارگلہ کی پہاڑیوں کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مارگلہ ٹریل گشت شروع کر رہے ہیں۔غیر ملکیوں کے لیے مارگلہ ہائیکنگ ٹریلز کی مزید حفاظت کے لیے پولیس ٹریل موٹر سائیکلیں، پولیس گھوڑے اور سپاہی پیدل گشت پر تعینات ہوں گے۔

مزید پڑھیں: لاکھوں ڈالر  کا  آرڈر، متحدہ عرب امارات میں پاکستانی  گوشت کی  ڈیمانڈ بڑھ گئی

واضح رہے کہ گزشتہ  سال جولائی میں، شیخوپورہ کی رہائشی ایک خاتون نے اسلام آباد پولیس میں شکایت درج کروائی  تھی کہ مارگلہ ہلز ہائیکنگ ٹریل 3 پر ملزم نعمان نے اسے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ کوہسار تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ خاتون نے اپنے الزامات کی تصدیق کے لیے طبی معائنے کی بھی اپیل کی تھی۔

بعد ازاں اسلام آباد پولیس کا متاثرہ لڑکی پر تفتیشی عمل میں تعاون نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے  ٹویٹ میں کہنا تھا کہ مدعی کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔