سجاد جانی نےعبیرہ خان کو طلاق کیوں دی؟انٹرویو میں اہم انکشاف

Jan 15, 2024 | 16:34:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف  کامیڈین سجاد جانی کا کہنا ہے  کہ پاکستان میں ہم جتنی مرتبہ مرضی شادی کریں ،طلاق دیں،کسی کو کیا ۔

معروف کامیڈین سجاد جانی نے  24  نیوز سے خصوصی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ نےمیری بیوی عبیرہ   کی کئی ویڈیوز دیکھی ہیں مجھے بتائے وہ کیا کرنا چاہتی ہیں،یہ بتائیں انکا مطالبہ کیا ہے کیونکہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جاسکتی، لیکن ان کے اندر جلن بھی ہے کہ وہ  کچھ کر نہیں سکتی  تو جب آپ سے کسی سے بدلہ لینا ہو تو آپ کوئی راستہ ڈھونڈتے ہیں تو سوشل میڈیا پر بات کی جاتی ہے تاکہ ان کے ساتھ دوسرے بھی ان کے ساتھ شامل ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ساری ویڈیوز  میں ان کا  مختلف مطالبہ ہوتا ہے،کسی ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ میں چاہتی ہوں میری زندگی خراب ہوئی کسی اور کی نہ ہو،ایک میں کہا کہ میرا تو کوئی رولا ہی نہیں ہے،میں تو کسی کی وکیل بن کے آئی ہو ، کسی کیلئے آئی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا و طالبات کیلئے بڑی خوشخبری اب ڈگری اور رزلٹ کی تصدیق گھر بیٹھے کریں

انہوں نے  کہاکہ اب ان باتوں سے صاف پتا چلتا ہے کہ یہ بہانہ بنایا گیا ہے،کیونکہ لوگ کہیں گے شادی ہوئی طلاق ہوئی بات ختم ہو گئی ۔پچھلے دنوں علی ظفر کے ساتھ بھی ایسا ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ غلط غلط کمنٹس کر رہے ہیں۔

سجاد جانی نے کہا کہ پاکستان میں ہم جتنی مرتبہ مرضی شادی کریں،طلاق دیں،کسی کو کیا ۔اگر میں غلط کروں گا تو خدا کی عدالت میں جوابدہ ہوں، لوگوں کو نہیں۔