چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور آبدوز لانچ کر دی گئی

Apr 26, 2024 | 23:07:PM
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور آبدوز لانچ کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) پاک چین دوستی نے ایک اور سنگِ میل طے کر لیا، 8 ہنگور آبدوزوں کے معاہدے کے تحت چین میں تیار ہونے والی پہلی آبدوز لانچ کر دی گئی۔

پاک آرمی کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد ہوا، لانچنگ کی تقریب چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہو ئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

 یہ بھی پڑھیں :  گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا، قبل ازیں حکومت پاکستان نے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تعمیر کی جائیں گی جبکہ دیگر 4 پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں تعمیر کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہوں گی جس سے دور تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔