تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ مزید بارشیں،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Apr 15, 2024 | 13:41:PM
تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ مزید بارشیں،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسی ترین)محکمہ موسمیات نے صوبہ بلوچستان میں   تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع آبر الود رہے گا،تاہم  ژوب ،شیرانی،بارکھان،موسی خیل،کوہلو،سبی،لورالائی،زیارت،کوئٹہ،چمن،پشین،قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ ،قلات،مسلم باغ اور  ہرنائی  میں آندھی،تیز ہواؤں ،اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہےجبکہ  چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ،سبی میں کم سے کم درجہ 28ڈگری سینٹی گریڈ ،نوکنڈی میں کم سے کم درجہ 30ڈگری سینٹی گریڈ  اور تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 26اور گوادر میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب   ہرنائی میں شدیدبارش ،ندی نالوں میں تغیانی  اور قومی شاہراہ پرسیلابی ریلے کے باعث ہریانی کا  ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جبکہ ہرنائی میں روزمرہ اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔

 ہرنائی کے قومی شاہراہیں ندی نالوں پر سے گزرنے کے وجہ سے ہرنائی کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے کٹ کر رہ گیا ہے، ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ ہرنائی سنجاوی کے درمیان ہرنائی کوئٹہ قومی شاہرامکمل طور پر بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلسل بارشوں نے تباہی مچادی  مکانات تباہ،راستے بند،جانور ہلاک،سکول بند

 محکمہ بی اینڈآر اور ضلعی انتظامیہ قومی شاہراہوں کی بحالی میں مکمل طورپر ناکام رہاجبکہ مسلسل کوشش جاری ہے۔

اس کے علاوہ  ہرنائی کا گزشتہ تین دنوں سے ملک بھر سے زمینی رابطہ کٹ جانے کی وجہ سے ہرنائی میں خوردنی اشیاء سمیت دیگر روزمرہ اشیاء کی شدید قلت پیدا ہو گئی۔

 ٹرانسپورٹروں، زمینداروں، تاجروں اور عوام  نے  حکومت اور پی ڈی ایم اے سے قومی شاہراہوں کی پوری بحالی کا مطالبہ کردیا جبکہ ٹرانسپورٹرز اپنی مدد آپ کے تحت پرائیوٹ مشنری کے ذریعے ندی نالوں میں پھنسے گاڑیوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔